۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ افضل حیدری

محرم الحرام میں عوام کی مذہبی و شہری آزادیوں کو سلب کر کے تشیع کو دیوار سے لگانے کے مذموم کوشش کرنا غیر آئینی و غیر قانونی ہے جس کو پہلے بھی تشیع کی قیادت نے ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی ایسی سازشوں کو پیروں تلے روندا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں"علماء و ذاکرین کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں عوام کی مذہبی و شہری آزادیوں کو سلب کر کے تشیع کو دیوار سے لگانے کے مذموم کوشش کرنا غیر آئینی و غیر قانونی ہے جس کو پہلے بھی تشیع کی قیادت نے ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی ایسی سازشوں کو پیروں تلے روندا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھا تو بند کمروں میں بیٹھ کر تشیع کو دیوار سے لگانے والوں کی کاوشیں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ نصاب تعلیم کی تکمیل تشیع کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی اور مفسر قرآن حضرت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی راہنمائی سے نصاب کے مسلے کو حل کر لا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .